میں نے امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے،
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
کیا؟ میں اچھل پڑا۔
سچ بتارہا ہوں، ڈوڈو نے فخر سے سینہ پھلایا۔
فزکس میں، معاشیات میں یا ادب میں؟
میں نے جاننا چاہا۔
یہ سب روایتی اور پرانے شعبے ہیں۔
امریکی یونیورسٹیاں بہت آگے کا سوچتی ہیں۔
اکیسویں صدی میں نئے نئے کورس آفر کررہی ہیں
جو نئے زمانے کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں،
ڈوڈو نے لیکچر دیا۔
میں حیرت سے منہ پھاڑے سنتا رہا۔ آخر پوچھا،
بتاو نا، کون سی ڈگری لینے جارہے ہو؟
ڈوڈو نے بتایا،
ماسٹرز ان سوشل میڈیا جگتیں۔