مدینہ منورہ میں گزشتہ رات تک 69 پروازوں سے 14 ہزار 662 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج 11 پروازوں کے ذریعے مزید 2 ہزار 563 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ 39 ہزار 717 عازمین حج براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔
مدینہ منورہ آنے والے عازمین کو 7 مئی سے مرحلہ وار مکہ مکرمہ روانہ کیے جائے گا جبکہ جدہ کے لیے حج پروازیں 14 مئی سے شروع ہوں گی۔