وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے۔
وزیراعظم کی دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، مسلم اُمہ کی فلاح پر گفتگو ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کروانے میں سعودی عرب کے کردار پر اظہار تشکر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگی کا عکاس ہے، یہ دورہ سعودی وژن 2030 کے ساتھ تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔