ڈیرہ غازی خان کی بستی دلانہ میں ایک شخص نے اونٹ کو کلہاڑی کا وار کر کے زخمی کر دیا۔
ڈی جی خان پولیس نے اونٹ کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اونٹ کے مالک سے ذاتی رنجش پر اونٹ کو زخمی کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ پل کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچ گئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لاہور سمیت پنجاب کےکئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیٸرمینوں نے واٹر اینڈ سیوریج اور کچرے کے حوالے سے شکایات کیں۔
مرکزی صدر سندھ پروفیسرزاینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن منور عباس، سیکریٹری جنرل غلام مصطفیٰ کاکا، مرکزی نائب صدر خرم رفیع اور خاتون نائب صدر شبانہ افضل نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج، تدریسی امور کے بائیکاٹ اور بلاول ہاؤس پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے لیے علیحٰدہ وزارت کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا اور کن حالات میں ایسا کیاگیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 89/2 کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، بجلی کے نئےبنیادی ٹیرف پر یکم جنوری 2026 سے اطلاق ہوگا۔
چیف آف ڈیفینس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے شعبوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر احتجاج کیا۔
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، سیاست بدلتی رہتی ہے ، نظریات بھی بدلتے رہتے ہیں۔
کراچی کے علاقے قائد آباد مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں خواتین مقامی فیکٹری سے نکلی تھیں۔
انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) لاہور کی خصوصی عدالت خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، سوشل میڈیا پر چل رہی بات ہمارے نوٹس میں آئی ہے۔