• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے 4 ڈائریکٹرز کی گریڈ 21 میں ترقی

1 فائ فوٹو
1 فائ فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کے 4 ڈائریکٹرز کو گریڈ 20 سے 21 میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

نیب کے چاروں ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹرز عاصم لودھی کو ترقی کے بعد ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب کراچی عامر بٹ کو ڈی جی نیب سکھر جبکہ ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹرز نوید حیدر رضا کو ڈی جی نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید