کوئٹہ (خ ن)ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت اجلاس بی سی ہیڈ کوارٹزبدر لائن کوئٹہ میں ہوا، جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈرIV-III-II اور A.D اسد اللہ BC ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آؤٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل حاضریوں کا اجراءکو یقینی بنانے کے ساتھ انکی چیکنگ پوائنٹس کو یقینی بھی دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی ڈیوٹی کو ڈیش بورڈ کے ذریعے چیک کیا جائیگا اور جوانوں کو جدید طریقے سے احکامات اور ڈیوٹی کے بارے بریف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کے مسائل کو بغیر وقت ضائع کئے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ بی سی کے جوانوں کو چھٹیاں بر وقت دی جائیں گی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔آغا محمد یوسف نے کہا کہ جوان اپنی حاضری یقینی بنائیں، اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زونل کمانڈرز کو ہدایات دی کہ ہفتہ وار سرکاری اسٹورز اور گاڑیوں کا معائنہ کریں اور جوانوں کیلئے آئے سرکاری سامان کو بروقت تقسیم کیا جائے۔ اپنے زیر کمان اسٹاف کو پابند بنائیں کہ وہ جوانوں کی ویلفیئرکا خاص خیال رکھیں۔