شیخوپورہ کے اکبر بازار میں اسٹیشنری کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کتابوں اور اسٹیشنری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 3 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی کتابیں اور اسٹیشنری کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔