• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: آگ لگنے سے 3 دکانیں راکھ کا ڈھیر، 1 شخص زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جیکب آباد کے علاقے سومرا شاخ کے قریب 3 دکانوں میں آگ لگ گئی، جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو باہر رکھے پیٹرول کی وجہ سے پھیل گئی۔

قومی خبریں سے مزید