صدیوں سے زندگی بانٹنے والا دریائے سندھ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا۔
ڈیلٹا میں پانی کی کمی شدت اختیار کرگئی، ریت ہی ریت اڑنے لگی، پانی کی کمی سے سندھ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوگئے۔
بدین کے گاؤں مصری ملاح میں زیر زمین پانی کھارا ہوگیا، مکین مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ منہ زور سمندر بھی آگے بڑھ گیا، 3 لاکھ ایکڑ سے زائد زرخیز زمین نگل گیا۔
کوٹری بیراج پرپانی کی قلت بھی 30 فیصد تک جاپہنچی، پانی کی آمد 4600 کیوسک جبکہ اخراج محض 190 کیوسک رہ گیا۔
پانی کی کمی سے کپاس کی بوائی کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے جبکہ خریف میں گنے اور چاول کی فصلوں کے بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔