اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر اپوزیشن لیڈر اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عمر ایوب نے ایس پی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو میری بات سننی پڑے گی۔
اس پر نبیل کھوکھر نے کہا کہ راستہ کلیئر کریں گے تو میں آپ کی بات سنوں گا، آپ راستہ کلیئر کریں ہم کارکنوں کو چھوڑ دیں گے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس عدالتی آرڈر موجود ہیں، میں نے کہا تھا اے پی سی ہونی چاہیے جس میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت لازمی ہے۔