سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرِ ثانی پر سماعت کرنے والا بینچ از سرِنو تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دونوں ججز نے نظرِ ثانی کی درخواستیں خارج کرنے کا اختلافی فیصلہ دیا تھا۔
دوسری جانب بدھ کے لیے آئینی بینچ کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی۔