• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنون: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی

بنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔

امپائر انعام اللّٰہ خان نے کہا کہ علیم خان گزشتہ روز میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید