• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ ڈویژن کا مراسلہ، ہیکرز کی فشنگ ای میلز سے بچاؤ کی تربیت دینے کی ہدایت

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کابینہ ڈویژن اسلام آباد نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو مراسلہ بھجوایا ہے۔ 

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز مخصوص افراد کو اسپیر فشنگ ای میل بھیجتے ہیں۔ فشنگ ای میلز سے بظاہر مستند اداروں سے آئی ہوئی ای میل کا تاثر ملتا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مشکوک ای میلز کے ذریعے متاثرین کو میلاویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے راغب کیا جاتا ہے، وائرس بیک ڈور متاثرہ کمپیوٹر اور اس کے ڈیٹا کو دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو مقامی وقت چیک کرتا ہے تاکہ ٹائم زون یعنی ملک یا علاقہ معلوم کیاجا سکے۔ 

ذرائع کے مطابق مراسلے میں فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کے لیے تربیت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مراسلے میں تمام سافٹ ویئر، آپریٹنگ سسٹمز اور براؤزرز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دھوکہ دہی پر مبنی ای میلز کی شناخت اور روک تھام کےلیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز نافذ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید