• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی پورٹ اتھارٹی نے پاکستانی مال کیساتھ آنے والے جہازوں پر پابندی لگادی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بھارت کی ممبئی پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی فارن شپنگ لائن میں پاکستانی مال ہوا تو ممبئی پورٹ نہیں آنے دیں گے۔

ممبئی پورٹ اتھارٹی کے مطابق ممبئی پورٹ پر پاکستانی مال کیساتھ آنے والے غیر ملکی جہازوں پر پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے کراچی میں شپنگ ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹ مال لے جانے والے تقریباً 25 فیصد جہاز ممبئی پورٹ جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مشرق بعید، چین اور بنگلادیش جانے والے جہاز پاکستانی ایکسپورٹ کارگو اٹھانے کے بعد ممبئی پورٹ سے بھی مال اٹھاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید