• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ کی درخواستیں: برطانیہ میں پاکستانی و دیگر ملکوں کے طلبہ پر ویزا پابندی کا امکان

کراچی(نیوزڈیسک)برطانوی حکومت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم طلبہ کی ویزا درخواستوں پر پابندی عائد کر سکتی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پناہ کی درخواستیں دائر کر سکتے ہیں۔ حکومت کس طرح خالص نقل مکانی کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو سال جون 2024 تک 7 لاکھ 28 ہزار افراد تک پہنچ گئی تھی۔یہ اقدام وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو گزشتہ ہفتے برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر قانونی امیگریشن سمیت دیگر مسائل پر ناراض رائے دہندگان کی جانب سے ’سزا‘ دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت اگلے ہفتے ایک پالیسی دستاویز (وائٹ پیپر) شائع کرے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید