مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک)کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پرمیزائل حملوں کے بعد اَیجیئن ایئر لائنز سمیت کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کے لئے ایک بار پھر اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغا گیا ایک میزائل ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گرا۔یاد رہے کہ جنوری میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی بحالی شروع کی تھی۔