کراچی(نیوز ڈیسک) بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اعلامیے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز اور سیاسی پر محرک قرار دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ امور نے پاکستان پر بھارت مخالف ایجنڈے کے فروغ کے لیے گروپ کے ساتھ جوڑ توڑ کا الزام بھی عائد کیا۔بھارتی وزارت خارجہ نےگزشتہ روز نیویارک میں او آئی سی گروپ کی جانب سے ایک بیان جاری کرنے کے بعد سخت تردید جاری کی، جس میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بارے میں بھارت کے بیانیہ پر سوالات اٹھائے گئےہیں۔وزارت نے کہا کہ پاکستان کے کہنے پر جاری ہونے والے او آئی سی کے بیان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق اور اس کے سرحد پار روابط کو تسلیم کرنے سے انکار کرنا مضحکہ خیز ہے۔ یہ پاکستان کی او آئی سی گروپ کو خود ساختہ بیان جاری کرنے کے لیے جوڑ توڑ اور گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔