ماسکو (اے ایف پی) روسی وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ روس اور یوکرین نے سال کے آغاز سے اب تک قیدیوں کے تبادلے کے پانچویں مرحلے میں ہر ایک نے 205 پکڑے گئے فوجیوں کو رہا کر دیا۔وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ مذاکرات کے نتیجے میں 205 روسی فوجیوں کو واپس لایا گیا۔ بدلے میں یوکرین کی مسلح افواج کے 205 جنگی قیدیوں کو حوالے کیا گیا۔