• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا


بھارتی افواج نے پاک افواج کے سامنے شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں بھی سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پاک فوج کی جوابی کارروائی پر چکوٹھی سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرایا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ چکوٹھی پاکستان اور بھارت کی سرحد پر آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں ایک گاؤں ہے۔

قومی خبریں سے مزید