• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے, برٹش کونسل پاکستان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برٹش کونسل پاکستان نے تمام امتحانات کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

برٹش کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹش کونسل پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اگر کوئی تبدیلی ہوگی تو اس حوالے سے تمام طلبہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

برٹش کونسل پاکستان کے مطابق اگر کسی طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے یا کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم اپنے اسکول سے یا پرائیویٹ امیدوار ہمارے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ یہ بیان بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر ہونے والے حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے اسلام آباد سمیت پورے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید