حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جو آئین دیا اسے 26 ویں ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پاکستان میں ایک دور تھا جب غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب کسان مزید غریب ہوگئے ہیں، ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہے، ملک میں اقتصادی صورت حال خراب ہے، معیشت مکمل تباہ ہو چکی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے یہ بھی کہا کہ دریا پہچان ہیں۔