کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوادر ڈویلپمنٹ فورم کے صدر وصال احمد شا داورجنرل سیکرٹری صالح محمد نے کہا ہے کہ گوادر کوسرمائی دارالحکومت بنانےکے لئے عملی اقدامات کیے جائیں تمام اراضی کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کمپیوٹرائز ڈ اورگوادر ماسٹر پلان کے تحت تمام اراضی کا انتظامی انصرام محکمہ مال سے لیکر جی ڈی اے کو دیا جائے،یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے وزیراعلیٰ اور تمام منتخب نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ گوادر منصوبے میں خصوصی دلچسپی لیں اور گوادر کے تما م منصوبے بشمول آئل سٹی ‘گوادر شپ یارڈ لنگ ٹرمینل سمیت تمام پروجیکٹ میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔