جارحیّت کے سامنے ہر آن
مستعد کیا بھلا نہیں ہیں ہم
فکر و تشویش ہے ضرور ہمیں
خوف میں مبتلا نہیں ہیں ہم
پاکستان کی جانب سے آج صبح منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت نے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کی پیش کش کر دی ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔
ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈےٹورنامنٹ بھی ملتوی کر دیے گئے۔
آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
پاک افواج کے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت کا جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین اور قابل ستائش ہے
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے دفاعی اداروں نے ملک کا اچھا دفاع کیا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ اور فریب کا رویہ اپنایا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے، پاکستان نے ہر ممکن ضبط کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارتی حملے نہیں رُکے، ہم پر حملے کیے گئے جس کاجواب دیا ہے۔
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔
پاکستان کی فضائی حدود کل 11مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی.
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔
واپڈا نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔