پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان ندا یاسر نے حالیہ بھارتی حملوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کی بزدلی پر شدید تنقید کی ہے۔
ندا یاسر نے ہمیشہ کی طرح اپنے مارننگ شو میں سیاسی و سماجی معاملات پر کھل کر بات کی اور پاکستان آرمی کے ساتھ اپنی محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔
ندا یاسر نے شو کی شروعات کرتے ہوئے کہا، ’السلام علیکم، میں اب بھی یہی کہوں گی کہ گڈ مارننگ پاکستان کیونکہ ہمیں ان مشکل حالات میں بھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے، بھارت ہمیشہ پیٹھ پیچھے سے وار کرتا ہے، رات کی تاریکی میں حملہ کرنا اس کی فطرت ہے، اس بار بھی اس نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پاک فوج بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے، اس بہیمانہ حملے میں بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ہماری دعائیں اپنی بہادر فوج اور ان شہداء کے ساتھ ہیں جنہوں نے وطن کے لیے قربانیاں دیں۔
ندا یاسر کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا جا رہا ہے، عوام اُن کے قومی جذبے اور سچائی پر مبنی مؤقف کی تعریف کر رہے ہیں۔