• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا میڈم نورجہاں کا نغمہ گا کر پاک افواج کو سلام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلیے میڈم نور جہاں کے مشہور نغمے کا سہارا لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے میڈیم نور جہاں کا مشہور نغمہ ’اے وطن کے سجیلے جوانوں، میرے نغمے تمہارے لیے ہیں‘ کے چند بول پیش کر کے پاک افواج کی بہادری و شجاعت کو سلام پیش کیا۔


انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ مٹی ہماری طاقت ہے، ہماری پناہ گاہ ہے، ہماری کہانی ہے۔ اس نے ہمیں اپنا سر اونچا رکھنے کی وجہ فراہم کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج، اسے خطرات کا سامنا ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے جس نے ہماری پرورش کی ہے۔ شکر اور فخر سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم اپنے بہادر سپاہیوں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جو رات کے اندھیرے میں جاگتے ہیں، تاکہ ہم سکون سے سو سکیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ آئیے اپنے امن، عزت اور مستقبل کے محافظوں کے ہمراہ پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ یاد رکھیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید