فیصل آباد میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سے مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے تھانہ صدر جڑانوالہ اور سمن آباد کے علاقوں میں ہوئے۔
فیصل آباد کے علاقے صدر جڑانوالہ میں 30 مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم مارا گیا۔
سمن آباد میں دوطرفہ فائرنگ سے 68 مقدمات میں ملوث کامران عرف کامی ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔