• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12مئی کے سانحےسے پرویز مشرف کا کوئی تعلق نہیں ،ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (خبر نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے کسی پر گولی نہیں چلائی ، ہر معاملے کا تعلق پرویز مشرف سے جوڑنے کی روایت ختم کی جائے ، سانحہ 12 مئی کا تعلق پرویز مشرف سے جوڑنے والے سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کی بات کیوں نہیں کرتے۔ مخالفین سمجھتے ہیں کہ پرویز مشرف کا آزادانہ سیاست کرنا ان کی سیاسی موت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مخالفین کو پرویز مشرف فوبیا ہوگیا ہے۔ 12مئی کے سانحہ سے جنرل (ر) پرویز مشرف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ 12مئی کو اگر پرویز مشرف سربراہ مملکت تھے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کے جرائم ان کے سرڈال ڈال دئیے جائیں۔
تازہ ترین