• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوق ……

ڈوڈو کے پاس پیسے بہت آگئے ہیں۔

مہنگی اشیا خرید لیتا ہے لیکن انھیں استعمال کرنا نہیں سیکھتا۔

میں بہت سمجھاتا ہوں لیکن باز نہیں آتا۔

کچھ عرصہ قبل ہارلے ڈیوڈسن کی نئی موٹرسائیکل خریدی۔

دوسروں پر رعب ڈالنے کی خواہش تھی،

لیکن چلانی نہیں سیکھی۔

شاہراہ پر دوڑانے کی کوشش کی لیکن قابو نہ رکھ سکا۔

پھسلی تو گھٹنے پھوٹ گئے۔

پھر فراری خریدنے کا شوق ہوا۔

نیا ماڈل بحری جہاز پر لدواکر منگوایا۔

لیکن کار چلانا نہیں آتی تھی۔

ہائی وے پر جانے سے پہلے درخت پر مار دی۔

پھر بھی عقل نہیں آئی۔

اس بار رافیل خرید ڈالا۔

تازہ ترین