نومنتخب پوپ لیو XIV رابرٹ پری ووسٹ نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
پوپ لیو XIV نے پہلی بار سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہجوم سے خطاب کیا،
اس موقع پر پوپ نے عالمی طاقتوں سے مزید جنگ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔
نومنتخب پوپ لیو نے یوکرین میں مستند اور دیرپا امن اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پوپ لیو نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ مذاکرات دیرپا امن کا باعث بن سکیں گے، دعا ہے کہ خدا دنیا کو امن کا معجزہ دے۔