• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہگہ بارڈر پر جشن فتح، بھارت پریڈ سے بھاگ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) واہگہ بارڈر پر جشن فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا، ہزاروں پاکستانی واہگہ بارڈر پہنچ گئے، فضا ”اللہ اکبر“، ”پاک فوج زندہ باد “کے نعروں سے گونجی رہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی اورعبرتناک شکست دیکر نہ صرف دشمن کےعزائم خاک میں ملا دیئے بلکہ قوم کے حوصلے اور اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی ہے، اس عظیم کامیابی کا جشن منانے کیلئے اتوار کو ہزاروں پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پہنچے جہاں فضا "اللہ اکبر"، "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔واہگہ بارڈر پرجمع ہونے والے شرکا میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو سبز ہلالی پرچم اٹھائے، وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار نظر آئے۔

ملک بھر سے سے مزید