• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 53کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ سے متعلق کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب کرلئے اور کیس کی مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی ہے، سماعت کے موقع پر اداکارہ نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں، وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عاطف خان بیماری میں مبتلا ہے، جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے انکا اطلاق نہیں ہوتا ، ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید