انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق اے این ایف اہلکاروں نے چاغی کے علاقے نوکنڈی میں کارراوئی کرتے ہوئے 2 ہزار 616 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر لی۔
منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔