کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹارز نے کانکررز کو 23رنز سے ہرادیا۔ یہ کانکررز کی چار میچوں میں پہلی شکست ہے۔ اسٹارز نے 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 78 رنز بنائے ۔ فاطمہ ثنا نے3وکٹیں حاصل کیں۔ کانکررز نے جواب میں 7 وکٹوں پر 122 رنز بنائے۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں چیلنجرز نے 7وکٹوں پر145رنز بنائے۔ اسٹرائیکرز نے 7 وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔