• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پاکستان کا ’’بلیو اکانومی‘‘ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

اسلام آباد (آئی این پی )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے ʼبلیواکانومیʼ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور شروع کردیا۔ ʼبلیواکانومیʼکے ذریعے معاشی ترقی کیلیے کراچی میں کولمب کانفرنس آن لاجسٹکس 2024 منعقد کی گئی،ʼبلیو اکانومیʼ اقتصادی ترقی،معاشی بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہے ۔عالمی ʼبلیواکانومیʼمیں پاکستان کا حصہ صرف 0.25 فیصد ہے جو کہ عالمی برآمداتی منڈی میں سب سے کم ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کوʼخصوصی اقتصادی زونʼ کے ذریعے بلیو اکانومی سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید