• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 3 مقدمات پر سماعت، 3 نئے سرکاری گواہوں کے بیان ریکارڈ

—علامتی فوٹو
—علامتی فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت 3 مقدمات پر سماعت کے دوران مقدمات میں 3 نئے سرکاری گواہوں نے بیان ریکارڈ کرا دیے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

عدالت میں تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 2 مقدمات میں 8 پرانے گواہوں پر جرح بھی مکمل کی گئی۔

عدالت کی جانب سے زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا ٹرائل ہوا۔

جن وکلاء نے آج جرح نہیں کی ان کو کل کے لیے آخری موقع دے دیا گیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کل کے بعد پرانے گواہوں پر جرح کے لیے مزید موقع نہیں دیا جائے گا، وکلاء کو ٹرائل کی کارروائی کو لٹکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید