• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی پاکستان کیلئے معاف کرنے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، علی گنڈا پور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ کےعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ذاتیات پر مبنی سلوک ہو رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کیلئے معاف کرنے اور مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ جو لوگ ہٹ دھرمی کر کے انا کا مسئلہ بنا رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ذات اور انا سے نکل کر ملک کیلئے سوچنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل رہائی کےلئے بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ بجٹ آنے والا ہے اور اس کے لئے پارٹی کے سربراہ سے ملاقات ضروری ہے۔ بجٹ میں ان کے ویژن کے لئے ان سے ملاقات ہونی چاہئے۔ ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا۔

ملک بھر سے سے مزید