• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گارمنٹس کارخانہ کے مالک کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں گارمنٹس کارخانہ سے کارخانہ کے مالک کی لاش ملی جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا ، واردات کے بعد ملزمان کارخانے کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہوگئے ، ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے 3 نمبر کے ایریا کبڈی گراؤنڈ کے قریب ایک گھر میں واقع کپڑوں کے کارخانہ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا ، مقتول کی شناخت 53 سالہ خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے اور جس مقام سے مقتول کی لاش ملی ہے وہ مقتول کا کارخانہ تھا۔

ملک بھر سے سے مزید