بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستانی اور بھارتی سفارتی اہلکار اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار احسان بھارت سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ اپنے ملک بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں کو واپس گئے ہیں۔
پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔
اس سے قبل بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے کے رکن کو ملک سے نکلنے احکامات جاری کیے تھے۔