• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا، ملک چھوڑنے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیکر 24گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں اس فیصلے سے متعلق باضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔دوسری جانب انڈیا نے بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دیدیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کیخلاف ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں اس فیصلے سے متعلق باضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ بھارت نے پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور انہیں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے،۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانےکے ایک اہلکار کے لئے جاسوسی کا الزام ہے۔

اہم خبریں سے مزید