• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنید اکبر — فائل فوٹو
جنید اکبر — فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر  کا کہنا ہے کہ میں قیادت کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتا ہوں، ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا میسج آیا تو فوراً چھوڑ دی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں اپنی قیادت اور ورکرز کی امیدوں پر پورا اتروں۔ ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں، بات چیت کرکے احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید