امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے العدید ایئر بیس پر تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں سے خطاب کے بعد اپنے مخصوص انداز میں "YMCA" گانے پر ہاتھ لہرا کر رخصتی کا منظر یادگار بنا دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید بیس کے دورے کے اختتام پر روایتی انداز میں ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا، جب وہ "YMCA" گانے کی دھن پر مکے لہراتے ہوئے اسٹیج سے روانہ ہوئے۔
یہ یادگار لمحہ امریکی صدر کے خلیجی ریاست قطر کے دورے کے اختتام پر سامنے آیا، العدید اس وقت خطے میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انداز نے وہاں موجود سپاہیوں کو حیرت اور خوشی دونوں کا احساس دیا، اور ان کی روانگی کو ایک یادگار لمحے میں بدل دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں سے خطاب بھی کیا، اور خطاب کے بعد جب وہ اسٹیج سے رخصت ہو رہے تھے، تو پس منظر میں بجنے والے معروف ڈسکو گانے "YMCA" پر انہوں نے مخصوص انداز میں مکے لہرا کر سب کو حیران کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر سے روانہ ہو کر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں۔