سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے کیس میں عدالت نے مقدمے میں نامزد 2 پولیس افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ضمانت خارج ہونے پر ڈی ایس پی یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی حراست کے دوران شہری نواز زرداری پر تشدد کیا، جس سے اس کی ہلاکت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ٹرک چھیننے کے الزام میں گرفتار نواز زرداری سکرنڈ تھانے میں پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا تھا۔