کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی مبینہ ہلاکت کےکیس میں مقتول معیز کے بیٹے جنید نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا جس میں جنید نے بتایا کہ مجھے میرے دوست آغا حارث نے چار بجے کے قریب فیز 8 میں پیٹرول پمپ کے قریب بلایا ،میں جب پہنچا تو حارث اور ا س کا دوست بیئر پی رہے تھے ،اس دوران گاڑی اور موٹر بائیک پر پولیس والے آئے اور مجھے سی ویو پولیس چوکی پر چلنے کا کہا، جہاں ایس پی نیئر سول کپڑوں میں موجود تھے ان کے ساتھ موجود خاتون پولیس افسر نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے والد کا پوچھا اور میرے گھر جاکر میرے والد معیز کو بھی گرفتار کیا ، والد کو تھانے واپس لے آئے ،میرے والد کو ہیڈ محرر کے آفس میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اس کے بعد مجھے نہیں معلوم والد کوکہاں لے گئے اور مجھے سی آئی اے سینٹر صدر پہنچادیا ،15پریل کو پولیس حراست میں مبینہ طور پر ملزم معیز ہلاک ہوگیا تھا، ایس پی نئیر ،ایس ایچ او درخشاں و دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔