• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دھماکا، ٹریفک اہلکار سمیت تین افراد زخمی

Peshawar Blast Three Injured Including Traffic Police
چارسدہ روڈ پشاورپر ایک اڈے کے قریب دھماکے سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد چارسدہ اڈے کے سامنے یوٹرن میں نصب کیاگیا جو تقریبا ًسواسات بجے کے قریب پھٹا۔ دھماکے سے قریب موجود ٹریفک اہلکار سجاد سمیت تین افرادزخمی ہوئے۔ جنہیں طبی امدادکے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ایس ایس پی آپریشنزپشاورعباس مجید مروت نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ خیزمواد ڈیڑھ کلو وزنی تھا اورشرپسندوں کا ہدف ٹریفک پولیس تھی۔
تازہ ترین