• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل آزاری کسی کی نہیں ہونی چاہیے: سینیٹر عرفان صدیقی

مسلم لیگ نبواز کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو
مسلم لیگ نبواز کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کل اپنے پارٹی ممبر کو کہا کہ ہم 9 مئی پر نہیں صرف 10 مئی پر بات کریں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی لیڈر کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کا بہت احترام کرتا ہوں، جب کل ان سینیٹر نے بات کی تو میں نے کم از کم 3 بار ان کو بولنے سے روکا اور میں نے ان کے نامناسب الفاظ کو حذف کیا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ دل آزاری کسی کی نہیں ہونی چاہیے، مناسب نہیں کہ ہم لیڈرز کی ایوان میں توہین کریں۔

 سینیٹر عرفان صدیقی بتایا ہے کہ بھارت کی تاریخ اس کے ہمسایوں سے تعلقات سے واضح ہوتی ہے،بھارت کے کسی ہمسائے ملک سے دوستانہ تو کیا معمول کے تعلقات بھی نہیں ہیں۔

انہوں مزید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جارحیت کرنے والا جمہوریت کش ملک ہے۔

عرفان صدیقی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پہلگام کی عالمی اداروں سے تحقیقات کرائے۔

مسلم لیگی سینیٹر نے حالیہ فضائی جھڑپ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کی عسکری شکست تھی،اس نے جان لیا وہ اسرائیلی اسلحہ اور جہاز لے آیا،وہ پاکستان کو غزہ نہیں بنا سکتا،پہلی دونوں جنگیں آمروں کے دور میں ہوئیں،یہ پہلاموقع تھا کہ بھارت کےساتھ جنگ میں پارلیمنٹ نےواضح پیغام دیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلح افواج سےمتعلق سےگلے ہیں،لیکن انکی تضحیک،کردارکشی اب نہیں ہونی چاہیے،مسلح افواج آپ کی فصیل دفاع ہیں۔


قومی خبریں سے مزید