پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ وفاق نئے منصوبوں کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے مکمل کرے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور ساہیوال موٹر وے شروع کرنے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے پہلے بنایا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی موجود نہیں تھے، یقین دہانی کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ریجنل کنیکٹیوٹی کےلیے انتہائی اہم ہے۔