• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ننھے مہمان کا نام ’کیسپین مصطفیٰ بائرہ‘ رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے لکھا کہ گراھم اور میں اپنے بیٹے کیسپین مصطفیٰ کی آمد پر خدا کے بہت شکر گزار ہیں، اس موقع پر والد مرحوم میر مرتضیٰ بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

فاطمہ بھٹو کے مطابق والدین بننے کا احساس منفرد اور حیرت کا باعث ہے۔  میں اپنے ڈاکٹروں اور ان کی ٹیم کی مقروض ہوں جنہوں نے ہمارا خیال رکھا۔

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا بھانجے کی پیدائش پر ردعمل:

اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے بھی بہن فاطمہ بھٹو کے دوسرے بیٹے کی اطلاع بذریعہ سوشل میڈیا دیتے ہوئے ننھے بھانجے کو اس دنیا میں خوش آمدید کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پُرمسرت موقع پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے لکھا کہ مجھے اپنے بھانجے کیسپین مصطفیٰ بائرہ کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا، "کیسپین اپنے ساتھ اپنے بھائی کی طرح اپنے دادا میر مرتضیٰ بھٹو کی میراث لے کر آگے بڑھے گا، جن کی ہمیں بہت یاد آتی ہے۔ پیارے کیسپین کو اس کے مامو ذوالفقار کی جانب سے خوش آمدید۔"

قومی خبریں سے مزید