ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی زین افتخار نے کہا ہے کہ کاٹن سیکٹر کو کچھ برسوں سے بہت مسائل کا سامنا ہے۔
لاہور میں کاٹن بحالی سے متعلق پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے زین افتخار نے کہا کہ کاٹن سیڈ امپورٹ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کی جانب پہلا قدم ہے۔
پریس کانفرنس میں موجود شہزاد ملک نے کہا کہ کاٹن کی پیداوار میں کمی سے ٹیکسٹائل اور جننگ انڈسٹری متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 120 اسپننگ ملز اور 800 جننگ انڈسٹریز بند ہو گئی ہیں، اگلے 5 سے 10 سال میں کاٹن کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔
دریں اثناء کسان اتحاد کونسل کے صدر خالد محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں زراعت ایمرجینسی نافذ کی جائے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپاس میں ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔