• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی، شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

ایک ہفتے میں حیدرآباد میں فی کلو چینی کی قیمت میں15 روپے تک اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد شہر میں فی کلو چینی کی قیمت 215 روپے ہے۔

ایک ہفتے میں کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد شہر میں فی کلو چینی کی قیمت 216 روپے ہے۔

خضدار میں فی کلو چینی کی قیمت 210 روپے، لاڑکانہ میں فی کلو چینی کی قیمت 205 روپے، اسلام آباد اور پنجاب میں فی کلو چینی کی قیمت 190روپے ہے، پشاور میں بھی فی کلو چینی کی قیمت 190 روپے جب کہ سکھر میں فی کلو چینی کی قیمت 195 روپے تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں37 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 189 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 189 روپے 61 پیسے تھی جب کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 131 روپے 85 پیسے تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید