اسلام آباد میں حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) سروسز کی سبسکرپشن اور رینیول فیس مقرر کر دی۔
وزارتِ خزانہ اور فنانس ڈویژن نے اس سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایف بی آر کے مطابق پی ایس ڈبلیو اور ایس ای سی پی ویریفکیشن فیس 500 روپے رکھی گئی ہے، گڈز ڈیکلریشن فیس سامان کی مالیت کے مطابق وصول کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 50 ہزار روپے تک مالیت پر کوئی فیس عائد نہیں ہوگی، 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک مالیت پر فیس 500 روپے ہوگی جبکہ1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے مالیت پر فیس 750 روپے مقرر ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے مالیت پر فیس 1000 روپے ہوگی، 50 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت پر فیس 1250 روپے عائد ہوگی، 1 کروڑ سے 2.5 کروڑ روپے مالیت کی گڈز پر فیس 1500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت پر گڈز ڈیکلریشن فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔